تیانجن ، چین، 12 ستمبر 2023 /PRNewswire/ — ٹرانسفارم – ستمبر کے مہینے میں، TIENS کی اٹھائسویں سالگرہ کی تقریب اور 2023 گلوبل کارنیول سمٹ، جس کا مرکزی خیال "ٹرانسفارم” تھا، کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر سے 5000 سے زائد آف لائن تقسیم کار اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ کانفرنس کے دوران، TIENS گروپ بیک وقت لائیو اسٹریمنگ کا انعقاد کرے گا اور یہ دنیا بھر کے 110 سے زائد ممالک اور خطوں میں نشر کی جائے گی، اس کاوش کا مقصد سرحدوں، متعدد زبانوں، اور مختلف ثقافتوں کے درمیان عالمگیریت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ TIENS گروپ کی "تیسری انٹرپرینیئرشپ اور نئے تبادلات” کا مشترکہ طور پر آغاز کرنے کے لیے 20 ملین سے زائد افراد نے آن لائن شرکت کی!
"ون باڈی، ملٹیپل ونگز” کی حکمت عملی سے متعلق رہنمائی کے تحت، TIENS گروپ نے بذریعہ "تمام عملے کی مارکیٹنگ، تمام عملے کی لائیو اسٹریمنگ، اور تمام عملے کی سرمایہ کاری” اپنی عالمی ترقی میں اضافہ کیا۔ یہ سربراہی اجلاس نوجوانوں اور نئے متحرک افراد کی ایک بڑی تعداد کا بھی خیر مقدم کرے گا، جس کی بدولت جدت اور تبدیلی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا، اور مشترکہ طور پر نئے کاروباری مواقع اور مارکیٹس کو دریافت کیا جائے گا۔ معاشی عالمگیریت کا رخ حسبِ منشاء موڑتے ہوئے، TIENS گروپ عالمی طور پر اور عالمی نقطۂ نظر سے متعدد خطوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے "TIENS کی دانشمندی” میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کی بدولت عالمی سطح پر لاکھوں کی تعداد میں ملازمت اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوئے، جس نے بے شمار افراد کے معیار زندگی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نیز صحت کی بڑی صنعت کی بھرپور ترقی کے لیے ایک نئے محرک کو شامل کر رہا ہے۔