Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اقوام متحدہ نے نوجوانوں کے عالمی دن 2026 پر نوجوانوں کی شمولیت کو نمایاں کیا۔

    اگست 13, 2026

    ADFW 2026 نے دنیا کی سرمایہ کمیونٹی کو ابوظہبی میں لا کر، سر فہرست مقررین کی پہلی لہر کی نقاب کشائی کی

    اگست 13, 2026

    اقوام متحدہ نے بچوں کے لیے آن لائن معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

    اگست 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Jam-e-JamshedJam-e-Jamshed
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Jam-e-JamshedJam-e-Jamshed
    گھر » Likee کا نیا لوگو اور سلوگن سارفین کو اپنی دلچسپی کی چیزیں دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔
    PR Newswire

    Likee کا نیا لوگو اور سلوگن سارفین کو اپنی دلچسپی کی چیزیں دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔

    مارچ 27, 2023
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    سنگاپور: 23 مارچ، 2023 – خطے کے مقبول ترین مختصر ویڈیو پلیٹ فارموں میں سے ایکLikee اپنے نئے برانڈ لوگو اور سلوگن ’’وہ دیکھیں جو آپ پسند کرتے ہیں‘‘ کو متعارف کراتے ہوئے بے حد فخر محسوس کر رہا ہے۔ 2017 میں اپنے آغاز کے بعد سے Likee نے بڑی تیزی سے ترقی کی ہے، اور یہ نئی شناخت پلیٹ فارم کے متحرک مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔

    Likee ٹیم نے سابقہ شناخت کی روح کو باقی رکھتے ہوئے بڑی ہی احتیاط کے ساتھ نیا لوگو ڈیزائن کیا ہے۔ دل کی شکل جو Likee کی پُرجوش جماعت کی علامت بن چکی ہے، نئے برانڈ لوگو کے قلب میں ابھی بھی باقی ہے۔ نیا لوگو پُرجوش توانائی سے بھرپور ہے، جس کا اظہار ایک سُرخی مائل ہلکے گلابی رنگ اور پہلے سے زیادہ گول دل کی شکل کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کا مقصد پلیٹ فارم کی جامعیت و شمولیت اور اپنے متنوع النوع صارفین پر زور دینا ہے۔

    نیا سلوگن’’وہ دیکھیں جو آپ پسند کرتے ہیں‘‘ ایک محفوظ اور تخلیقی ماحول میں اپنی دلچسپیوں اور امنگوں سے متعلق چیزیں دیکھنے کیلیے صارفین کو بااختیار بنانے کے تئیں Likee کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ پلیٹ فارم پر بے شمار زمرے موجود ہیں بشمول رقص، گیمنگ، فیشن نیز ایسے مقامی مواد جو پلیٹ فارم کے صارفین کے ثقافتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں جس سے ہر شخص کو اپنی محبوب چیزیں دریافت کرنے اور ان کا اشتراک کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    گزشتہ کچھ برسوں میں، Likee نے متعدد مرتبہ یہ ثابت کیا ہے کہ یہ محض ویڈیو دیکھنے سے کہیں زیادہ اعلی شے ہے۔ اس کی بجائے، یہ ایک ایسی جماعت تیار کرتا ہے جہاں لوگ اپنے ہم خیال افراد سے مل سکیں اور ایپ میں موجود مختلف فنکشنز کے ذریعے ان سے رابطہ کر سکیں، جیسے کہ فوری رابطے کیلیے لائیو سیشنز یا دلچسپی کی جماعات اور ان سے بات چیت کیلیے ’’Loops‘‘ کا فنکشن۔ Likee کی نئی برانڈ شناخت پلیٹ فارم کی تخلیقی خصوصیات اور اُن ہُنرمند تخلیق کاروں کے لگاتار بڑھتے نیٹ ورک کا بھی اظہار کرتی ہے جو صارفین کو اپنی تخلیقی حدیں عبور کرنے کیلیے متاثر کرتے اور انہیں چیلنج کرتے ہیں۔

    ’’ہم برانڈ کی اپنی شناخت کو متعارف کرانے کیلیے بے حد پُرجوش ہیں، جو Likee کی ترقی اور توسیع کے حوالے سے ہمارے سفر کی سمت کو بتلاتا ہے‘‘،Likeeکے ایک ترجمان نے بتایا۔ ’’اپنے نئے لوگو اور نعرے کے ساتھ، ہم ایک مزید متحرک اور شمولیت پسند جماعت کو وجود میں لانے کیلیے پُرعزم ہیں جہاں ہر شخص اپنی دلچسپی کی چیزیں دیکھ سکتا ہے اور ہم مزاج افراد سے رابطہ کر سکتا ہے۔ زیادہ ذاتی نوعیت کے اور اپنی طرف راغب کرنے والے تجربے کو پیش کرتے ہوئے، ہمارا ماننا ہے کہ Likee کا مستقبل روشن ہے، اور ہم اپنے قابلِ قدر صارفین کے ساتھ ان تمام باتوں کے اشتراک کیلیے پُرجوش ہیں۔‘‘

    از سرِ نو برانڈنگ Likee کے عروج و ارتقاء کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور یہ پلیٹ فارم ان تمام لوگوں کا استقبال کرتا ہے جو اپنی پسند کی چیزیں دیکھنے کیلیے اس سفر میں شامل ہونا چاہتے ہوں۔ اپنے قابلِ قدر صارفین اور نئی پُرجوش شناخت کے ساتھ،Likee مختصر ویڈیو جاتی مواد کے زمرے میں قیادت کرتے رہنے کیلیے تیار ہے۔ Likeeاپنے صارفین کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کیلیے بے حد پُرجوش ہے اور لامحدود امکانات اور مزیدار نئے تجربات سے پُر ایک متنوع اور متحرک مستقبل کیلیے پُرامید ہے۔

    – ختم شد –

    Likee کے بارے میں

    Likee دلچسپی و شوق پر مبنی ایک متنوع جماعت ہے جو مختصر ویڈیو کی تخلیق کے ذریعے شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطٰی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لاکھوں صارفین کو باہم جوڑتی ہے۔ یہ لِپ سنکرس سے لے کر کھیل کود کے شوقین ہم خیال افراد کو ڈھونڈنے اور ان سے جڑنے کیلیے ہر شخص کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ Likee میں، تخلیق کار بسہولت مطلوبہ سامعین کو تلاش اور ان کی شناخت کر سکتے ہیں، اپنی کہانیوں کا اشتراک کر سکتے ہیں اور بآسانی اپنے فالوورز کے ساتھ بامعنی رشتے بھی بنا سکتے ہیں۔

    متعلقہ پوسٹس

    ADFW 2026 نے دنیا کی سرمایہ کمیونٹی کو ابوظہبی میں لا کر، سر فہرست مقررین کی پہلی لہر کی نقاب کشائی کی

    اگست 13, 2026

    گندھارا سے دون ہوانگ (Dunhuang) تک: شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کی باہمی آموزش اور تبادلہ

    اگست 6, 2026

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026

    Milliken نے Advance Polypropylene Solutions کی بڑھتی ہوئی مانگ کو سہارا دینے کے لیے Millad ClearX™ 9000 کی تجارتی پیداوار شروع کردی

    جولائی 30, 2026

    SAFF چیمپئن شپ بنگلہ دیش 2026 کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر TECNO کی نقاب کشائی کی گئی، جس سے جنوب ایشیائی فٹ بال میں AI کی جدت آئی

    جولائی 27, 2026
    تازہ ترین خبریں

    اقوام متحدہ نے نوجوانوں کے عالمی دن 2026 پر نوجوانوں کی شمولیت کو نمایاں کیا۔

    اگست 13, 2026

    اقوام متحدہ نے بچوں کے لیے آن لائن معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

    اگست 13, 2026

    میٹا اور سوشل میڈیا جنات کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ عدالت نے قانونی چارہ جوئی کی منظوری دی ہے۔

    اگست 12, 2026

    امریکہ اور یورپ میں ایندھن کی سپلائی سخت ہونے سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    اگست 12, 2026

    ڈی آر کانگو میں ایبولا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 1900 سے تجاوز کر گئی۔

    اگست 11, 2026

    ٹائیفون ڈولفن کے زمین سے ٹکرانے اور سیلاب کی وجہ سے چین کے ہنگامی اقدامات وسیع ہو گئے

    اگست 11, 2026

    امریکی افراط زر کی رپورٹوں سے قبل سونے نے تین دن کی ریلی میں توسیع کی۔

    اگست 11, 2026

    جنوبی کوریا میں سیاحت کے شعبے نے جون 2026 میں $596.6 ملین سرپلس حاصل کیے

    اگست 11, 2026
    © 2023 Jam-e-Jamshed | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.