مقابلہ بین الاقوامی کرکٹ چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ چلے گا، شرکاء کو چیلنج کرے گا کہ وہ ٹاسک کو مکمل کریں، دوستوں کو ریفر کریں اور OKX کی ویب3 پروڈکٹس کے بارے میں جانیں
ممبئی، 4 اکتوبر، 2023 – ایک مشہور ویب3 ٹیکنالوجی کمپنی OKX نے آج ایک انٹرایکٹو مقابلہ OKX کرپٹو کرکٹ کپ کا آغاز کیا جو کہ 5 اکتوبر سے 5 نومبر تک ہندوستان میں 2023 بین الاقوامی کرکٹ چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ چلے گا، اور اہل شرکاء کو ویب3 کے بارے میں جاننے، خصوصی کرکٹ کی تھیم والے NFTs کو کیپچر کرنے اور 200,000 امریکی ڈالر سے زیادہ کی مالیت کے پرائز پول کے حصہ کے لیے مقابلہ کرنے کی ترغیب دے گا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے ٹاسک کو مکمل کریں گے، دوستوں کو ریفر کریں گے اور OKX کے ویب3 پروڈکٹس کے بارے میں جانیں گے۔ بدلے میں، وہ انعامات وصول کریں گے، بشمول یادگاری NFTs کے ایئر ڈراپس جو بین الاقوامی کرکٹ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی حقیقی کرکٹ ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
حقیقی زندگی کے ٹورنامنٹ میں چیمپئن، رنر اپ اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے NFTs کے حاملین بالترتیب 50,000 امریکی ڈالر کے کوائن، 30,000 امریکی ڈالر کے کوائن اور 20,000 امریکی ڈالر کے کوائن کے انعامی پول جیتنے کے اہل ہوں گے۔ مہم کے دوران، شرکاء کو ٹوکن کے تحفے سمیت دیگر انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
وہ صارفین جو چیمپیئن، رنر اپ یا تیسرے نمبر پر آنے کا بہتر موقع پانے کے لیے مزید ٹیم NFTs اکٹھا کرنا چاہتے ہیں وہ مزید ویب3 چیلنجز کو پورا کر سکتے ہیں یا OKX NFT مارکیٹ پلیس کی چھان بین کر سکتے ہیں۔
5 اکتوبر سے شروع ہونے والے مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں، اہل شرکاء NFT حاصل کرنے کے موقع کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ 9 اکتوبر سے شروع ہونے والے مقابلے کے دوسرے مرحلے میں، شرکاء OKX والیٹ کے ذریعے Polygon چین پر ویب3 کی تلاش مکمل کر سکتے ہیں۔ 16 اکتوبر سے، صارفین مقابلے میں دوستوں کو ریفر کر کے انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔
OKX
کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حیدر رفیق کا کہنا ہے: "ایک کھیل کی حیثیت سے کرکٹ Web3
کی قلب ماہیئت کے لیے اہم ہے۔ GameFi اور Web3 سے الگ ہٹ کر بے شمار تفریحی افادہ جات انلاک ہونے کے منتظر ہیں۔ ہم مقامی ایکو سسٹم کے کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت کرنے اور ان میں سے کچھ تجربات کرکٹ کے مداحوں کے سامنے، بشمول ہندوستان میں، جلد ہی پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔”
OKX
کرپٹو کرکٹ کپ 5 اکتوبر سے 5 نومبر تک چلے گا اور اس میں درج ذیل کرکٹ ٹیموں سے متعلق کرکٹ تھیم والے NFTs شامل ہیں: ہندوستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، افغانستان، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا۔ حتمی انعامات کی تقسیم 27 نومبر کے بعد ہوگی۔ داخل ہونے اور اہلیت اور تقاضوں کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
ختم
OKX
کا تعارف
ویب3 کے مستقبل کو آگے بڑھانے والی ایک مشہور عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر، OKX نو آموز اور ماہرین دونوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروڈکٹس کا ایک جامع مجموعہ فراہم کرتا ہے، بشمول OKX والیٹ، NFT مارکیٹ پلیس اور DEX۔
OKX
دنیا کے کئی ایک سرفہرست برانڈز اور ایتھلیٹس کے ساتھ شراکت کرتا ہے، بشمول: انگلش پریمئر لیگ چمپیئنز مانچسٹر سٹی F.C.، میک لارین فارمولا 1، دی ٹرائبیکا فیسٹول، اولمپیئن اسکاٹی جیمز، اور F1 ڈرائیور ڈینیئل ریکیارڈو۔
OKX
دنیا کے کئی اعلیٰ برانڈز اور ایتھلیٹس کے ساتھ پارٹنرشپ ہے، جس میں درج ذیل شامل ہیں: انگلش پریمیئر لیگ کے چیمپئن مانچسٹر سٹی F.C.، میک لارین فارمولا 1، دی ٹرائبیکا فیسٹیول، اولمپین اسکاٹی جیمس، اور F1 ڈرائیور ڈینیل ریکیارڈو۔
جدید ٹیکنالوجی پروڈکٹس بنانے والے قائد کے طور پر، OKX حسب سابق حالت کو چیلنج کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں ایک عالمی برانڈ مہم کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ہے، دی سسٹم نیڈز اے ری رائٹ، جو کہ موجودہ مرکزی نظاموں کو تبدیل کرنے کے لیے ویب3 کے خود نظم کردہ ٹیکنالوجی کی قیادت میں ایک نئے نمونے کی وکالت کرتا ہے۔
OKX
کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا ملاحظہ کریں: okx.com
دست برداری
یہ اعلان صرف معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کوئی سرمایہ کاری، ٹیکس، یا قانونی مشورہ فراہم کرنا نہیں ہے، اور نہ ہی اسے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کوئی خدمات خریدنے، بیچنے، رکھنے یا پیش کرنے کی پیشکش سمجھی جانی چاہیے۔ ڈیجیٹل اثاثوں، بشمول اسٹیبل کوائنز، میں بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے، بہت زیادہ اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، اور یہاں تک کہ بیکار بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کو احتیاط سے غور کرنا چاہیے کہ آیا آپ کی مالی حالت اور خطرے کو برداشت کرنے کی آپ کی استطاعت کی روشنی میں ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت کرنا یا اسے رکھنا آپ کے لیے موزوں ہے یا نہيں۔ OKX سرمایہ کاری یا اثاثہ کے مشورے فراہم نہیں کرتا ہے۔ آپ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں، اور OKX کسی بھی ممکنہ نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں کرتی ہے۔ اپنے مخصوص حالات کے بارے میں سوالات کے لیے براہ کرم اپنے قانونی/ٹیکس/سرمایہ کاری کے پیشہ ور سے مشورہ کریں۔