بیجنگ، 30 اپریل 2024/ PRNewswire/ — ہنوور میسی 2024، ایک بین الاقوامی صنعتی میلہ، پیر سے جمعہ تک جرمنی کے شہر ہنوور میں منعقد کیا گیا۔
اس سال کی نمائش نے تقریباً 60 ممالک اور خطوں سے تقریباً 4,000 نمائش کنندگان کو اپنی جانب متوجہ کیا، جن میں چینی نمائش کنندگان مجموعی تعداد کا 30 فیصد تھے۔
نمائش میں، شانسی بلور (گروپ) کمپنی، لمیٹڈ (مختصر طور پر "شانگو”) نے "کم کاربن انرجی سیونگ اسمارٹ انرجی انٹر کنیکشن آئلینڈ” نامی ایک ماڈل پیش کیا۔
شانگو یورپ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فان ژاؤ لونگ نے کہا کہ، یہ ماڈل ایک مرکزی کنٹرول سسٹم اور انرجی کو تبدیل کرنے کے آلات پر انحصار کرتا ہے تاکہ میونسپل انتظامیہ اور صنعتی پارکوں جیسے منظرناموں میں سردی، گرمی، ہوا، پانی، بجلی اور اتلاف کے مخصوص نظام الاوقات حاصل کیے جا سکیں، پس اس طرح کاربن کے اخراج میں کمی کا ہدف حاصل کیا جا سکے گا۔
شانگو نے 50 سال سے زیادہ کی تاریخ کے ساتھ، تقسیم شدہ انرجی کے شعبے میں روایتی صنعت کار سے سسٹم سولیوشنز اور سروس فراہم کنندگان پر تبدیلی اختیار کی ہے۔
کمپنی نے اپنے آزادانہ طور پر اختراع کردہ گرین تقسیم شدہ انرجی کے نظام کے ساتھ کیمیائی صنعت، دھات کاری، ماحولیاتی تحفظ، اور ہوا کی انرجی کو اسٹور کرنے جیسے شعبوں میں متعدد صارفین کو ماحول دوستانہ اور اسمارٹ حل/سولیوشنز فراہم کیے ہیں۔
کمپنی آزادانہ دانشورانہ املاک کے حقوق کے ہمراہ بنیادی مصنوعات کی مالک ہے، جیسے کہ ایکسیئل فلو کمپریسرز، صنعتی بھاپ والی ٹربائنیں، اور کمپریسڈ ایئر انرجی اسٹوریج کی ٹیکنالوجی، جو دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت کی گئی ہیں۔
چائنا مشینری انٹرپرائز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر، یو ژونگچی نے کہا کہ، شانگو ایک انتہائی جدید صنعتی رہنما ہے اور روایتی آلات و سامان بنانے سے تقسیم شدہ انرجی کے شعبے میں سسٹم سلیوشنز اور سروس کی فراہمیوں پر تبدیلی کا ایک مثالی نمائندہ ہے۔
1947 سے قائم شدہ، ہنور میسی کو عالمی صنعتی ٹیکنالوجی کی ترقی کے "نشاندہی کار” کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ دنیا کی سب سے بااثر صنعتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔
اصل لنک: https://en.imsilkroad.com/p/339949.html
رابطہ: Silvia Su، silviasu07@163.com